ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عرب میں گھروں اور دیگر تنصیبات میں شمسی توانائی کی پیداوار کی اجازت

سعودی عرب میں گھروں اور دیگر تنصیبات میں شمسی توانائی کی پیداوار کی اجازت

Wed, 03 Feb 2021 18:59:39  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،3 فروری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں میں اپنے طور پر گھروں اور دیگر تنصیبات میں شمسی توانائی کی پیدوار کی اجازت دے دی ہے۔

گذشتہ روز سعودی وزارت توانائی نے چھوٹے شمسی وولٹک نظام لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین گھر یا دیگرتنصیبات سے بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ شہریوں‌کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ہاں تیار ہونے والی بجلی کومملکت میں عوامی بجلی کے گرڈ اسٹیشن سسٹم سے جوڑ سکتے ہیں۔

سعودی وزارت توانائی نے وضاحت کی کہ ایک چھوٹے شمسی فوٹو وولٹک نظام کو انسٹال کرنے، متوقع اخراجات کی تفصیل، ، نیٹ ورک سے محفوظ رابطے کے طریقہ کار کا تعین کرنے اور اس قسم کے نظام کے لیے منظور شدہ ہدایات کی جانکاری کے لیے ایک کیلکولیٹر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی نے دیگر متعلقہ اداروں کے عہدیداروں کی موجودگی میں ان کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کا انتخاب عمل میں‌لانے سے قبل ان کی اہلیت کی پیشہ وارانہ بنیاد پر جانچ کی گئی اور ان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی تصدیق کے بعد انہیں اپنے طور پر بجلی پیدا کرنے اور اسے سرکاری گریڈاسٹیشن کے ساتھ مربوط کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس منصوبے میں واٹر اینڈ الیکٹریسٹی ریگولیٹری اتھارٹی نےچھوٹے شمسی وولٹک نظام کے لیے "شمسی" پورٹل کا اجراء" کیا ہے۔


Share: